ملازمہ پر تشدد کے الزام میں کرکٹر شہادت حسین کی بیوی گرفتار، کرکٹر تاحال مفرور

ملازمہ پر تشدد کے الزام میں کرکٹر شہادت حسین کی بیوی گرفتار، کرکٹر تاحال ...
ملازمہ پر تشدد کے الزام میں کرکٹر شہادت حسین کی بیوی گرفتار، کرکٹر تاحال مفرور

  

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیشی پولیس نے کمسن ملازمہ پر تشدد کے الزام میں انٹرنیشنل کرکٹر شہادت حسین کی بیوی نریتو شہادت کو گرفتار کر لیا ہے تاہم کرکٹر ابھی تک مفرور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہادت حسین کی بیوی کو خادمہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جس نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ کرکٹر شہادت حسین کے گھر کام کرتی تھیں جس دوران کرکٹر اور ان کی اہلیہ نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق خادمہ کی آنکھوں اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق انہوں نے اطلاع ملنے پر کرکٹر نریتو کے والدین کے گھر چھاپہ مارا اور نریتو کو گرفتار کیا تاہم شہادت حسین ابھی تک مفرور ہیں۔ واضح رہے کہ اس الزام کے سامنے آنے کے بعد 29 سالہ فاسٹ باو¿لر کو معطل کیا جا چکا ہے۔ انہیں 38 ٹیسٹ اور 51 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید : کھیل