بوسان میں 20واں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جاری

بوسان میں 20واں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جاری

بوسان (این این آئی) جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں 20ویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جاری ہے ۔ایشیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کی حیثیت رکھنے والے بی آئی ایف ایف کا افتتاح 140 ملین امریکی ڈالر مالیت سے تیار کئے گئے بوسان سینماء سینٹر میں ہوا جو32ہزار137اسکوائر میٹر رقبے پر محیط ہے۔ فلمی میلے کا آغاز بھارتی فلم ’ زبان‘سے ہوا جبکہ75ممالک کی300 فلمیں 20ویں فلم فیسٹیول میں شامل کی گئی ہیں۔ ہزاروں اداکاروں، فلموں اور مہمانوں سے سجا یہ دس روزایشیائی فلمی میلہ 10اکتوبر کواختتام پذیر ہو گا۔

مزید : کلچر