برطانوی سائنس فکشن سیریز ’’ڈاکٹر ہو‘‘ نئے انداز میں پیش ہوگی

برطانوی سائنس فکشن سیریز ’’ڈاکٹر ہو‘‘ نئے انداز میں پیش ہوگی

لندن(آن لائن)برطانوی سائنس فکشن سیریز ’’ڈاکٹر ہو‘‘ایک نئے انداز میں پیش کی جائیگی۔ مشہور برطانوی سائنس فکشن پروگرام ’’ڈاکٹر ہو‘‘ کی نئی سیریز میں نوجوانوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کی کوشش کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نئی سیریز جس کا نام ’’کلاس‘‘ ہے، ایوارڈ یافتہ کتاب ’’اے مونسٹر کالز‘‘ کے مصنف پیٹرک نیس کی پہلی ٹی وی سیریز ہے۔ 45 منٹ کی آٹھ اقساط پر مشتمل یہ نئی سیریز لندن کے ایک سکول میں ریکارڈ کی جائے گی۔سیریز کے مصنف پیٹرک نیس کا کہنا ہے کہ میں ڈاکٹر ہو کی کائنات میں داخل ہوکر بہت حیران اور پرجوش ہوں جو فلم کے ہیرو کی وقت اور جگہ پر گرفت ہونے کے طرح خود بھی بہت وسیع ہے۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام آئندہ سال آن ایئر ہو گا۔

مزید : کلچر