باجی راؤ مستانی کی آفر ٹھکرانے کا کوئی افسوس نہیں، ایشوریا

باجی راؤ مستانی کی آفر ٹھکرانے کا کوئی افسوس نہیں، ایشوریا
باجی راؤ مستانی کی آفر ٹھکرانے کا کوئی افسوس نہیں، ایشوریا

  

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ ، سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن نے کہا ہے کہ مجھے فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی آفر ٹھکرانے کا کوئی افسو س نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں سابق مس ورلڈ نے کہا کہ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے مجھے فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں مستانی کا کردار ادا کرنے کی آفر دی تھی۔ایشوریا رائے نے کہا کہ مجھے فلم میں کام سے انکار کرنے کا کوئی افسوس نہیں کیونکہ ہر فلم کی ایک تقدیر ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ میں آج کل کئی دوسرے پراجیکٹس پر کام میں مصروف ہوں۔فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی کہانی باجی راؤ پیشوا اور رقاصہ مستانی کی محبت پر مبنی ہے۔

یہ کردار اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ادا کر رہے ہیں۔

۔ ان کیساتھ اداکارہ پریانکا باجی راؤ کی پہلی بیوی کاشی بائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔فلم اس سال 18 دسمبر کو ریلیز کی جائیگی۔

مزید : کلچر