کترینہ کیف کی رومانوی فلم ’فتور‘ کی عکس بندی مکمل

کترینہ کیف کی رومانوی فلم ’فتور‘ کی عکس بندی مکمل
کترینہ کیف کی رومانوی فلم ’فتور‘ کی عکس بندی مکمل

  

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف اور آدیتیہ رائے کی رومانوی فلم ’فتور‘ کی عکس بندی مکمل کرلی گئی ہے۔ فلم کے ہدایتکار ابھیشک کپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم فتور کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے ، انہوں نے کہا کہ فلم کی کاسٹ نے بھرپور محنت سے کام کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شائقین فتور کو پسند کرینگے اور فلم باکس آفس پر کامیاب بزنس کریگی ۔ فلم 12 فروری 2016ء کو سینماء گھرو میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید : کلچر