علی ظفر کے صو فی کلا م کی سوشل میڈیا اور میوزک چارٹس پر دھوم

علی ظفر کے صو فی کلا م کی سوشل میڈیا اور میوزک چارٹس پر دھوم
علی ظفر کے صو فی کلا م کی سوشل میڈیا اور میوزک چارٹس پر دھوم

  

لاہور( فلم رپورٹر)کوک سٹوڈیو سیزن ۸ جو کہ شروعات سے ہی اپنے منفرد انداز موسیقی اور پرانے صدا بہار گیتوں کو نئے انداز اور نئی دھنوں پر ترتیب دے کہ شائقین موسیقی میں بہد مقبول ہوا جس کی آخری قسط میں علی ظفر کے گائے ہوے پنجابی صو فی کلا م’’ اج دن ویڑے وچ ‘‘گزشتہ روز آن لائن اور تمام ٹی وی چینلزپر ریلیزکیا گیا جوکہ شائقین میں بہت مقبول ہورہا ہے اور ایسے سوشل میڈیا اور میوزک چارٹس پر مسلسل پزیرائی مل رہی ہے ۔اس سے پہلے علی ظفر کوک سٹوڈیو کے اس سیزن میں راک سٹار اور مشہور زمانہ گیت اے دل کسی کی یاد میں پیش کر چکے ہیں ۔

راک سٹا ر کے بعد اج دن ویڑے وچ کوک سٹوڈیو سیزن ۸ میں علی ظفر کی اپنی دوسری کمپوزیشن ہے جسے لکھاشاہ نواز زیدی نے ہیں جس میں مرزا غالب کے چند اشعار بھی شامل کئے گئے ہیں۔علی ظفر نے کوک سٹوڈیو سیزن ۸ میں ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ ایک آل راونڈر ہیں اور ہر گیت کو با خوبی نبھا سکتے ہیں ۔اس بات کا اعتراف حال ہی میں کراچی میں ہونے والے کاراوڈ فلم فیسٹیول میں بھی کیا گیا ہے کہ علی ظفر ملک کے ورسٹائل آرٹسٹ ہیں ۔

مزید : کلچر