انجمن طلبہ اسلام آج صوبہ بھر میں عالمی یوم اساتذہ منائے گی
لاہور(پ ر)انجمن طلبہ اسلام صوبہ پنجاب کے ناظم سید بو علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ آج عالمی یوم اساتذ ہ اے ٹی آئی صوبہ بھر میں ہفتہ تقریم اساتذہ کے طور منایا جائے گا ۔ہفتہ تکریم اساتذہ میں پورا ہفتہ وفد کی صورت میں صوبہ کے اساتذہ کو پھولوں کے گلاستہ اور تحائف پیش کیے جائیں ۔اس بات کا اعلان انہوں نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ان کے ہمراہ مرکزی رہنما محمد اکرم رضوی اور ناظم لاہور عامر اسماعیل بھی تھے ۔ ناظم پنجاب نے مزید کہا کہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع ،اور یونیورسٹیز،کالجز کو یوم اساتذہ جوش و جذبے سے منانے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں ،
جبکہ مرکزی تقریب آج صوبائی سیکریڑیٹ ایوان خیر لاہور میں منعقد کی جائے گی ۔جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔۔۔