اے ای او یو کے ریجنل ڈائریکٹر کیلئے میجر (ر)شبیر شریف شہید گولڈ میڈل

اے ای او یو کے ریجنل ڈائریکٹر کیلئے میجر (ر)شبیر شریف شہید گولڈ میڈل

لاہور(پ ر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر لاہور رسول بخش بہرام کی تعلیم و تحقیق کے میدان میں خدمات کا اعلیٰ سطح پر اعتراف کیا گیا اور انہیں لاہور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سابق وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم نے ’’میجر شبیر شریف شہید نشانِ حیدر گولڈ میڈل‘‘ سے نوازا۔ واضح ہو کہ رسول بخش بہرام نے اوپن یونیورسٹی کے لاہور ریجن میں بطور ریجنل ڈائریکٹر ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے انقلابی اقدامات کئے اور اوپن یونیورسٹی کا لاہور ریجن طلبہ کی تعداد کے حوالے سے پاکستان بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا ۔

رسول بخش بہرام نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے وژن کے مطابق اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا جس کی ہم نے تشہیر کی، اس طرح لاہور ریجن میں طلبہ کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ رسول بخش بہرام کا کہنا تھا کہ ’’میجر شبیر شریف شہید نشانِ حیدر گولڈ میڈل‘‘ ملنا ،ان کے لئے اعزاز ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4