دین اسلام کو سمجھنا اور عمل کرنا ہی مسلمانوں کا فرض منصبی ہے، علامہ محمد اسلم صدیقی

دین اسلام کو سمجھنا اور عمل کرنا ہی مسلمانوں کا فرض منصبی ہے، علامہ محمد ...

لاہور( پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے کہا ہے کہ مسلمان سب سے بہترین امت ہے جو دوسروں کی خیرخواہی کرتی ہے اور بھلائی کرتی ہے اور اس امت میں اللہ تعالیٰ نے بے شمار خصوصیات اور خوبیاں پیدا کی ہیں۔ وہ جامع مسجد حجاز گلبرگ میں ’’امت مسلمہ کی شناخت‘‘ کے موضوع پر درس قرآن کی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کا فرض منصبی یہ ہے کہ وہ دین کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4