عمران خان ملک کی قیادت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،رانا محمود الحسن

عمران خان ملک کی قیادت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،رانا محمود الحسن

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وممبرپنجاب اسمبلی رانامحمودالحسن خاں نے کہا ہے کہ کپتان عمران خان کی زندگی اقتدارکے ہجرمیں گزرجائے گی۔عوام کواپناگرویدہ بنانے کیلئے'' انا''قربان کرناپڑتی ہے جبکہ کپتان نے اپنی اناکی خاطر اپنے ہاتھوں سے اپناسیاسی مستقبل فناکردیا ۔عمران خان یادرکھیں سیاست کو جواسمجھ کرکھیلنے والے اپنا سب کچھ ہارجاتے ہیں۔دوسری سیاسی پارٹیوں کاناکارہ سامان اپنے کندھوں پراٹھانے والے کپتان مادروطن پاکستان کی قیادت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔

معاشرے کے محروم اورمظلوم طبقات کومخدومین نہیں خادمین کی ضرورت ہے۔جوغمزدہ عوام کی اشک شوئی اوران کی خدمت نہیں کرسکتا اسے سیاست کرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا ۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ رانامحمودالحسن خاں نے مزید کہا کہ اقتدار کے فراق نے کپتان کی دماغی صحت کوبری طرح متاثرکیا ہے۔وہ دوران خطاب ہوش وحواس میں نہیں ہوتے لہٰذاء ان کی باتوں کومائنڈ نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین خادمین کی طرح شب وروزاپنے ہم وطنوں کی انتھک خدمت کررہے ہیں جبکہ کنٹینر برانڈکپتان عمران خان کو پوائنٹ سکورنگ کرنے کے سواکچھ نہیں آتا۔دھرنے والے جمہوری قوتوں کوڈرانے اورمنتخب حکومت گرانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ناچ مارچ کے روح رواں عمران خان کے ہاتھ رسوائی اورپسپائی کے سواکچھ نہیں آیا،11اکتوبر کوبھی شکست ان کامقدربنے گی۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان کوہرکسی کے ساتھ پنگابازی کابھاری خمیازہ بھگتناپڑے گا،موصوف دوسروں پرکیچڑاچھالنا اپناحق سمجھتے ہیں ۔دشنام طرازی کے بعدمعذرت کرناکپتان عمران خان کاٹریڈمارک ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ اورانتخابات کی راہ دیکھتے دیکھتے عمران خان کی آنکھیں پتھراجائیں گی مگران کا وزیراعظم منتخب ہونے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4