راولپنڈی چیمبر کی نیپال میں چھٹی میڈ ان پاکستان نمائش کل شروع ہوگی

راولپنڈی چیمبر کی نیپال میں چھٹی میڈ ان پاکستان نمائش کل شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام نیپال حکومت کے باہمی اشتراک سے چھٹی میڈ ان پاکستان نمائش6اکتوبر سے 12اکتوبر تک نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقد ہو گی ۔کھٹمنڈو میں 7روزہ میڈ ان پاکستان نمائش میں نیپال میں پاکستانی سفیر اور’’ پاک نیپال فرینڈ شپ ایسوسی ایشن ‘‘کے صدررانا شمشیر علی مہمانِ خصوصی ہوں گے ،نمائش میں آر سی سی آؔ ئی نمائش کمیٹی کے چیئرمین چوہدری عبدالرؤف پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔اس کے ساتھ ساتھ نمائش میں پاکستان اور نیپال سے کاروباری برادری کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی ۔ نمائش میں پاکستانی کاروباری اداروں کی کثیر تعداد اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہے۔صدر آر سی سی آئی میاں ھمایوں پرویز نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں اضافہ اور پاکستانی مصنوعات کو نیپال کی منڈی میں متعارف کروانا ہے تاکہ بر آؔ مدات میں اضافہ کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کیاجاسکے ۔میاں ہمایوں پرویز نے کہا کہ نیپال میں منعقدہ نمائش دونوں ملکوں کے مابین نہ صرف معاشی بلکہ باہمی تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح اس سال بھی یہ نمائش نہ صرف نمائش میں شریک کاروباری اداروں بلکہ ملکی معشیت کے لیے بھی سود مند ثابت ہو گی۔
انہوں نے نیپال میں ’’میڈ ان پاکستان ‘‘ نمائش کے انعقاد میں بھرپور معاونت پر نیپال حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ تجارتی نمائش کے انعقاد سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ۔میاں ھمایوں پرویز نے کہاکہ تجارتی نمائشیں فروغ تجارت میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔اس سے مسابقت کی فضاء پیدا ہوتی ہے اور مقامی سطح پر تیار کردہ مصنوعات کا معیار بھی ازخود بہتر ہو تا ہے ۔

مزید :

کامرس -