ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 9 فیصد اضافے سے 590 ارب روپے رہی

ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 9 فیصد اضافے سے 590 ارب روپے رہی

اسلام آباد(این این آئی)رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مجموعی ٹیکس وصولی نو فیصد اضافے سے 590 ارب روپے رہی، ستمبر میں 257 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔ گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولی نو فیصد زائد رہی۔ رواں مالی سال جولائی سے ستمبر کے دوران 590 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، گذشتہ مالی سال پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولی 541 ارب روپے تھی، تاہم ٹیکس وصولی رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے مقررہ 646ارب روپے کے ہدف سے 57 ارب روپے کم رہی

، ستمبر 2015میں وصولی تیرہ فیصد اضافے سے 257 ارب روپے رہی۔

مزید : کامرس