پاکستان چھ سال بعد ایران کو چاول کی برآمد رواں ماہ سے شروع کرے گا

پاکستان چھ سال بعد ایران کو چاول کی برآمد رواں ماہ سے شروع کرے گا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان چھ سال بعد ایران کو چاول کی برآمد رواں ماہ سے شروع کرے گارائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین رفیق سلیمان کے مطابق ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان سے چھ سال بعد چاول کی برامد کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ ہوگا، تاہم توانائی کے بحران، کرنسی کی منتقلی کے سلسلے میں واضح حکمت عملی اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی سہولتیں نہ ہونے کے باعث پاکستان خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھاسکے گا، انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی سے میں سخت مسابقت اور اخراجات میں اضافے کے پیش نظر حکومت برآمدکنندگان کو کرائے کی مد میں بیس کروڑ ڈالر سبسڈی فراہم کرے۔ ایران چاول کی بہت بڑی منڈی ہے، جو عالمی پیداوار کا گیارہ فیصد چاول درآمد کرتا ہے۔

مزید : کامرس