15سال کی تحقیق کے بعد زیادہ پیداوار کے لئے چاول کی نئی نسل تیار

15سال کی تحقیق کے بعد زیادہ پیداوار کے لئے چاول کی نئی نسل تیار

اسلام آباد (آن لائن) 15 سال کی تحقیق کے بعد زیادہ پیداوار کے لئے چاول کی نئی نسل تیار کر لی گئی ۔ زراعت کی دنیا میں تہلکہ بپا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے چاول کی اس نسل کے پودے کا قد 7 فٹ بلند جبکہ سٹے کی لمائی ایک سے ڈیڑھ فٹ اور دانوں کی تعداد 400 سے 700 کے درمیان ہے ۔ یہ تحقیق ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے پروفیسر ڈاکٹر فدا محمد عباسی نے نئی نسل تیار کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نئی نسل کا تناسب بہت زیادہ موٹا ہے جو اسے بارش اور آندھی سے محفوظ رکھے گا ۔

مزید : کامرس