پنجاب کے 15جبکہ سندھ کے 7اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیں کمی

پنجاب کے 15جبکہ سندھ کے 7اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیں کمی

ملتان(اے پی پی)کپاس کی نئی فصل کی آمدپرپنجاب کے کپاس پیداکرنے والے 21اضلاع میں سے 15جبکہ سندھ کے 11میں سے7 اضلاع میں کپاس کی پیدوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پنجاب کے جن اضلاع میں کپاس کی پیداوار1.08فیصدسے لے کر76.54فیصدکم ہوئی ہے ان میں ملتان ،لودھراں،خانیوال،وہاڑی،ساہیوال،پاک پتن ،اوکاڑہ ،قصور،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،فیصل آباد، جھنگ،بھکر،رحیم یارخان ،بہاولپوراور بہاولنگر شامل ہیں۔سندھ کے جن اضلاع میں کپاس کی پیدوارکم ہوئی ہے ان میں حیدرآباد، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، سکھر،بدین اورجام شوروشامل ہیں۔

مزید : کامرس