پاکستان اور آئی ایم ایف میں مزید قرض کیلئے جائزہ مذاکرات رواں ماہ ہو نگے

پاکستان اور آئی ایم ایف میں مزید قرض کیلئے جائزہ مذاکرات رواں ماہ ہو نگے

 اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان قرضے کی قسط کیلئے نویں جائزہ مذاکرات رواں ماہ دبئی میں ہوں گے،ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوں گے ٗ مذاکرات 24اکتوبرسے شروع ہو رہے ہیں پہلے مرحلے میں تکنیکی بات چیت ہوگی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار، گورنراسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا سمیت دیگراعلیٰ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جائزہ مذاکرات چار نومبر تک جاری رہیں گے۔۔ واضح رہے کہ اٹھائیس ستمبر کو آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں پاکستان کے لیے قرضے کی پچاس کروڑ چار لاکھ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

مزید : کامرس