غازی آباد اورنصیر آباد ،گھر میں شارٹ سرکٹ ،الیکٹرک سٹور میں آگ لگنے سے لاکھوں کاسامان جل گیا

غازی آباد اورنصیر آباد ،گھر میں شارٹ سرکٹ ،الیکٹرک سٹور میں آگ لگنے سے ...

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابوپا لیا ۔ذرائع کے مطابق غازی آباد میں محمد یاسین کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے گھر کا سامان جل گیا جبکہ نصیر آباد میں الیکٹرک سٹور میں آگ لگنے سے سٹور کا سامان جل گیا فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی