معیاری ہیلمٹ کے استعمال کیلئے’’ روڈ سیفٹی انفو ر سمنٹ ‘‘مہم کا آغاز

معیاری ہیلمٹ کے استعمال کیلئے’’ روڈ سیفٹی انفو ر سمنٹ ‘‘مہم کا آغاز

لاہور(وقائع نگارخصوصی،کرائم سیل)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹر ل زون نے روڈ یوزرز میں معیاری ہیلمٹ کے لازمی استعمال کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے "معیاری ہیلمٹ اور موٹرسائیکل کاسفر لازم ملزوم" کے نام سے روڈ سیفٹی انفو ر سمنٹ مہم کا آغاز کیا ہے۔ سنٹرل زون نے آ خری چند دنوں میں 2273 مو ٹر سا ئیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر پابند کیا اور مطلوبہ قوائد و ضوابط جس میں ہیلمٹ کی موجودگی لازمی کے بعد انکو چھوڑا گیا۔ ان خیالات کا اظہار زونل کمانڈر ڈی آئی جی مزرا فاران بیگ نے زونل آفس لاہور میں اس مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ڈی آئی جی مزرا فاران بیگ نے کہا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد عوام الناس میں معیاری ہیلمٹ کے لازمی استعمال افادیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔تا کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال لازمی کر یں اس انفور سمنٹ مہم کے دوران کسی سے بھی کو ئی ر عایت نہیں بر تی جائے گئی۔غیر معیاری ہیلمٹ کا استعمال کسی بھی حادثہ کی صورت میں جان لیوا ہو سکتا ہے۔جبکہ معیاری ہیلمٹ کا استعمال حادثے کی صورت میں موٹر سائیکل سوار کو شدید چوٹ سے بچاتا ہے۔ڈی آئی جی مزرا فاران بیگ نے کہا کہ موٹروے پولیس پاکستان میں روڈ سیفٹی شعور کو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔تاکہ قومی شاہرات پر محفوظ سفر کے نظریے کو عملی جامعہ پہنایا جائے۔ اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ جدید سائنسی بنیاد وں پر تعاون جاری رکھا جائے گا۔

مزید : علاقائی