شاہدرہ ،چوری ہوئے 15 دن گزرگئے،ملزمہ گرفتار ہوسکی نہ مقدمہ درج

شاہدرہ ،چوری ہوئے 15 دن گزرگئے،ملزمہ گرفتار ہوسکی نہ مقدمہ درج

لاہور(کر ائم سیل)شاہدرہ میں خاتون کے گھرسے 85ہزار چوری روپے کی چوری کو 15دن گزر گئے۔سائلہ تھانے میں خوار،انصاف نہ مل سکا۔تفصیلا ت کے مطابق شاہدرہ کی رہائشی نیلم نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سونیانے 15دن قبل ہمارے گھر میں چوری کی تھی جس کی درخواست میں نے تھانے میں دی لیکن پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹائم دینا شروع کردیا جس کے بعد ملزمہ غائب ہو گئی ہے ۔پولیس کے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے اور اسے ٹائم دینے کی وجہ سے ملزمہ میری رقم لے کر غائب ہوئی ہے میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرا مقدمہ درج کر کے میری رقم برآمد کروائی جا ئے۔

مزید : علاقائی