اچھرہ ،دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پرشوہر کاخاتون پرتشدد

اچھرہ ،دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پرشوہر کاخاتون پرتشدد

لاہور(کر ائم سیل)اچھرہ میں دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر کا خاتون پر تشدد۔متاثرہ خاتون بھائی کے ہمراہ انصاف کے حصول کے لیے تھانہ میں پہنچ گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق اچھرہ کے علاقہ شاہ جمال کی رہائشی انور بی بی نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ اس کی شادی 8ماہ قبل محلہ دار انور سے ہو ئی تھی جس نے شادی کے دوماہ بعد ہی مجھ سے لڑنا شروع کردیا اور اپنی خالہ کی بیٹی عطیہ سے تعلقات استوار کر لیے میرے منع کر نے پر مجھ پر تشدد کرتا ہے اورکہتا ہے کہ میں اس سے شادی کرنے والا ہوں گزشتہ روز بھی اسی بات پر میری اس سے لڑائی ہوئی تو اس نے مجھ شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے نکال دیا ۔میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید : علاقائی