پولیس کا ملزم کے والد پر تشدد،جان سے ہی مار ڈالا
قصور(بیورورپورٹ) تھانہ کوٹ رادھا کشن پولیس نے کلارک آباد میں اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے والدکو اس کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کرنے کے دوران تھڈوں،مکوں سے مار مار کر ہلاک کر دیا ،پولیس نے اپنے ہی پیٹی بند بھائیوں اوکاڑہ کینٹ کے سب انسپکٹر و دیگر 6اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ کے مدعی عبید شہزاد نے بتایا کہ اوکاڑہ کینٹ پولیس نے ان کے گھر مجھے گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مارا تو اس دوران پولیس نے اپنے زور دار ٹھڈوں اور مکوں سے میرے والد کو شدید زدو کوب کیا تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں میرا والد حبیب مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ،تھانہ کوٹ رادھا کشن پولیس نے اوکارہ کینٹ پولیس کے سب انسپکٹر غلام علی اور 6اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔