ون ڈش کی خلاف ورزی پر میرج ہال سیل کردیا گیا

ون ڈش کی خلاف ورزی پر میرج ہال سیل کردیا گیا

گجرات(بیورورپورٹ)اے سی گجرات میاں اقبال مظہر کی زیر قیادت ٹیم نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر دیوان خاص میرج ہال کو سیل کر دیا ہے جبکہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو اطلاع ملی تھی کہ جی ٹی روڈ پر واقع میرج ہال دیوان خاص میں جاری شادی کی تقریب میں حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود ون ڈش کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہمانوں کو متعدد اقسام کے کھانے پیش کئے جا رہے ہیں۔ ڈی سی او کی ہدایت پر اے سی گجرات میاں اقبال مظہر نے انتظامی اور پولیس افسران کے ہمراہ فوری ریڈ کیا جہاں مہمانوں کی تواضع چکن روسٹ، مٹن قورمہ، قیمہ اور سیخ کباب اور مشروبات سے کی جارہی تھی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے میرج ہال کو سیل کرکے مالک امجد بٹ کے خلاف تھانہ تھانہ سول لائنز میں مقدمہ نمبر 1200/2015درج کر ادیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کامیاب کاروائی پر اے سی گجرات اور انکی ٹیم کو شابا ش دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ون ڈش کی خلاف ورزی اور رات گئے تک شادی کی تقریبات جاری رکھنے والے میرج ہال مالکان کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے۔

مزید : علاقائی