این اے 122،سنی اتحاد کونسل کا تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ

این اے 122،سنی اتحاد کونسل کا تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ

لاہور(خبر نگارخصوصی)سنی اتحاد کونسل نے لاہور کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے جسکا باضابطہ اعلان پیر 5اکتوبر کو مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کئی روز سے جاری تھے۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل پنجاب اور لاہور کے عہدیداران سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار عید العلیم خان کی حمایت کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کی حمایت حاصل کرنے کیلئے چوہدری محمد سرور اور مخدوم شاہ محمود قریشی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا آج تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کریں گے۔

مزید : صفحہ اول