این اے 154پر حکم امتناعی کے ذمہ دار جہانگیر ترین کے وکیل ہیں ،ججز پر تنقید افسوسناک ہے ،حامد خان

این اے 154پر حکم امتناعی کے ذمہ دار جہانگیر ترین کے وکیل ہیں ،ججز پر تنقید ...

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے مر کزی رکن حامد خان ایڈ وکیٹ نے جہا نگیر تر ین کیخلاف عدالتی فیصلے کو انکے وکیل کی نااہلی قرار دیدیا جبکہ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کو سپر یم کورٹ کے ججز پر تنقید کے حوالے سے اپنے تحفظات اورحقائق سے آگاہ کر دیا ہے ۔ ذارئع کے مطابق حامد خان ایڈوکیٹ کی جانب سے چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان کو کی جانیوالی ای میل میں کہا گیا ہے کہ این اے 154 پر حکم امتناعی کے ذمہ دار جہانگیر ترین کے وکیل ہیں،جہا نگیر خان تر ین کے وکلاء مکمل تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور سماعت کے موقع پر ان وکلاء کی جانب سے عدالت کے کہنے کے باوجود دلائل نہیں دےئے گئے جسکی وجہ سے عدالت نے آئین وقانون کے مطابق فیصلہ صدیق بلوچ کے حق میں دیا ہے اس لیے جہا نگیر خان تر ین سمیت لوگوں کی جانب سے سپر یم کورٹ کے ججز پر تنقید کر نا افسوسناک ہے ۔ حامد خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ججز اتنے ہی برے ہیں تو ہمیں این اے ایک سو پچیس، این اے ایک سو بائیس اور دوسرے کیسز میں ریلیف کیسے ملا؟

مزید : صفحہ اول