دھاندلی روکنے کی تیاری مکمل کر لی،11اکتوبر کی رات نئے پاکستان کا جشن منائیں گے ،عمران خان

دھاندلی روکنے کی تیاری مکمل کر لی،11اکتوبر کی رات نئے پاکستان کا جشن منائیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر ،خبر نگار خصوصی ،آئی این پی) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمر ان خان نے این اے 122کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سمن آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشر یف پر کر پشن کے نیب میں12‘ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ‘وزیر اعلی شہبا زشر یف اور وزیرخزانہ کے خلاف نیب میں کر پشن کاایک ایک کیس ہے جب حکمران خود کر پشن میں ملوث ہوں تو وہ کر پشن کیسے ختم کر یں گے ؟ تحر یک انصاف وہ واحد جماعت ہے جسکی ڈکشنری میں ہارقبول کرنا نہیں لکھا،ہمیں پتہ چلا ہے (ن) لیگ نے خواتین کے پولنگ سٹیشنوں اور ووٹوں کے ڈبوں کی الیکشن کمیشن تک منتقلی کے دوران دھاندلی کر نے کا منصوبہ بنایاہوا ہے لیکن نوازشر یف سن لیں ہم نے آپکی دھاندلی روکنے کی مکمل تیاری کر لی ہے۔(ن) لیگ اقتدار میں آکر امیر اور عوام غر یب ہو جاتی ہے۔ 2008میں ہر پاکستانی پر38ہزار اور آج 1لاکھ1ہزار کا مقروض ہے ۔نوازشر یف جم خانہ میں جب بھی کر کٹ کھیلتے آؤٹ ہوجاتے تو ایمپا ئر ’’نوبال ‘‘قرار دے دیتا اور لودھراں میں بھی جب آؤٹ ہوئے تو سٹے لے آئے میں سمجھتاہوں کہ انکا نام نواز لیگ نہیں سٹے آرڈر لیگ رکھ دینا چاہیے ۔پاکستان نے یورو بانڈ کی شکل میں مہنگے قر ضے لئے ۔نوازشر یف جیسے ارب پتی نے گزشتہ سال صرف5ہزار ٹیکس دیا ہے ہم پاکستان کوفلاحی ریاست بنائیں گے اور نئے پاکستان میں ہم نیا نظام لائیں گے ۔خیبر پختونخواہ میں نیب وزیر اعلی کو بھی پکڑسکتی ہے ہم پورے ملک میں ایساہی احتساب کا نظام لائیں گے ۔وہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے سمن آباد میں تحر یک انصاف کے جلسے سے خطاب اور تحر یک انصاف کی سنٹر ل ایگز یکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخواپر ویز خٹک ،پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور ‘عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد ‘سنٹر ل آرگنائز جہا نگیر تر ین ‘ریحام خان ‘اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید ‘تحر یک انصاف لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود‘این اے 122سے قومی اسمبلی کے امیدوار عبد العلیم خان ‘شعیب احمد صدیقی ،شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری سمیت تحر یک انصاف کے سینکڑوں کا رکنان موجود تھے ۔عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ہم جس مقصد کیلئے پاکستان بنا اس کی بنیاد عد ل اور انصاف پر مبنی ہے اور پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے اور عدل وانصاف یہ ہے کہ معاشرہ انکو لوگوں کی ذمہ دار لیتا ہے جو کمزور ہے اور انکی کوئی بات نہیں سنتا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور جو کئی سال لند ن میں رہے ہیں اور آجکل تحر یک انصاف میں ہے اور پارٹی سیکرٹر یٹ میں لوگوں کو (ن) لیگ کی دھاندلی روکنے کی ٹر یننگ دے رہے ہیں اگر یہ لندن میں ہو تے تو یہ صرف کارکنوں کو انتخابات کے روز ووٹ ڈالنے کیلئے ٹر یننگ دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دھاندلی کا نظام ہے میرے اس حلقے میں2013میں بدتر ین دھاندلی ہوئی اور مجھے انصاف لینے کیلئے 26لاکھ روپے الیکشن کمیشن کو دینے پڑ ے وکلاء کی فیسیں الگ ہیں جسکے بعد میرے حلقے میں دھاندلی ثابت ہوئی مگر کسی کو کوئی سزا نہیں ہوئی کیونکہ جو الیکشن کمیشن2013کی دھاندلی میں ملوث ہے وہ آج بھی موجود ہے اور جن ممالک میں دھاندلی ہو تی ہے وہاں کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہو جا تا ہے عوام11کو میرے لیے نہیں اپنے مستقبل کیلئے باہر نکلیں اور تحر یک انصاف کو کا میاب کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے دن کہہ دیا تھا کہ میر ے حلقے میں دھاندلی ہوئی کیونکہ (ن)لیگ ایمپائروں کے ساتھ ملکر جیتی ہے ‘(ن) لیگ کو کبھی مینار پاکستان پر جرات نہیں کی پاکستان میں یہ کیسی جمہو ریت یہاں عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور جیت (ن) لیگ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے وہ لوگ جو ہمارے ساتھ شامل ہو چکے ہیں وہ ہمیں بتا رہے ہیں کہ (ن) لیگ کیسی دھاندلی کرتی ہے اور ہم پر آج یہ انکشاف ہوا ہے کہ (ن) لیگ خواتین کے پولنگ سٹیشنوں پر دھاندلی کر یگی اور جب پولنگ سٹیشن سے ڈبے الیکشن کمیشن کے پاس جاتے ہیں تو راستے میں ووٹوں کی ڈبوں پر جادو ہو تا ہے اس لیے ہم الیکشن کمیشن سے کہہ رہے کہ وہ پو لنگ سٹیشن کے اندر اور باہر فوجی اہلکار تعینات کر نے کے ساتھ ساتھ ووٹوں کے ڈبوں کے ساتھ بھی ایک ایک فوجی اہلکار کو گاڑی میں ڈیوٹی کیلئے تعینات کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان تیار ہوجائے ہم نے 11اکتوبر کے بعد ان لوگوں کو انصاف کے کٹہر ے میں کھڑا کر نا ہے جنہوں نے اس حلقے 53ہزار جعلی ووٹ ڈالیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان میں انتخابی نظام ٹھیک نہیں ہو گا اس وقت تک چور اور ڈاکوؤں اسمبلیوں میں آتے رہے ہیں اور ہم ملک میں نظام کو بدلے گے جسکے بعدنوجوان بھی ملکی تقدیر بدلنے کیلئے اسمبلیوں میں آسکیں گے ۔ انہوں نے کہا دنیا میں پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں40فیصد کمی ہوئی ہے مگر یہاں قیمتیں اوپر جا رہی ہے اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے اور نیپرا کی رپورٹ نے انکشاف کیا ہے عوام کو بجلی کے بلوں میں70فیصد اضافے بل بجھوائے ہیں ۔ انہوں نے کہا نوازشر یف6ویں مرتبہ پنجاب میں حکو مت میں ہے اور تیسری مر تبہ وزیر اعظم بنے کیا آپ کا یہ تجر بہ ہے ؟شہبا زشر یف بھی کہتے رہے ہیں اگر بجلی کی لوڈشیڈ نگ 6ماہ میں ختم نہ کی تو میرانام بدل دینا کارکن انکا نام سوچیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کتنی اور باریاں لیں گی اور قوم سے مزید کتنے جھوٹے بولیں گے ؟۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اقتدار میں آکر ’’امیر ‘‘اور عوام ’’غر یب ‘‘ہو جاتی ہے ‘35کروڑ رائے ونڈ کے محالات کی دیواروں پر خارچ ہونگے اورمغل اعظم نوازشریف نے777جہاز بھی مانگ لیا ہے جس پر25کروڑ خر چ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بر طانیہ جہاں کی آمدن50اسلامی ممالک کے برابر ہیں مگر وہاں بھی وزیر اعظم ایسا کام نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں پر پوائنٹ6فیصد ٹیکس اور ریلوے ملازمین کے گھر وں پر بھی5فیصد ٹیکس لگا دیا ہے اور جب تک ہم پیسے والوں سے ٹیکس نہیں لیں گے ہم اقتدار میں ٹیکس آکر بڑھائیں گے نہیں بلکہ ہر پیسے والے سے ٹیکس لیں گے لوگ ہم کو ٹیکس دیں گے کیونکہ انکو پتہ ہے کہ ان کا ٹیکس چوری نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کو وارننگ دینا چاہتاہوں کہ وہ دھاندلی کر نے سے باز رہے ورنہ انکا راستہ روکیں گے اور حکمرانوں کی دھاندلی کے تمام منصوبوں کو ناکام نہیں بنادیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 11اکتوبر کا دن یہاں کے عوام کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ نااہل حکمرانوں کے خلاف باہر نکلے اور ’’بلے ‘‘پر مہرلگا کر تحر یک انصاف کو کا میاب کر یں اور عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ہی پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جو اس ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے عام انتخابات میں قوم سے جو وعدے کیے تھے ان پر آج تک عمل نہیں کیا اور عام انتخابات میں انکی دھاندلی بھی پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اور سب کو پتہ چل گیا ہے کہ (ن) لیگ عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے ہی کا میابی ہو کراقتدار میں آئی ہے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ سردار ایاز صادق نے 2سال تک مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا اور سپیکر نے مجھے بولنا نہیں دیا جسکی وجہ سے عوام نے سردار ایاز صادق کی بولتی بند کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ (ن) لیگ دھاندلی کر یگی مگر (ن) لیگ کے ساتھ اتنا بڑا دھاندلا ہونے جا رہا ہے جسکی کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کیک چور 5سال تک اقتدار میں رہے اب بیکری چور اقتدار میں آچکے ہیں ‘موجودہ حکمران چور اورڈاکوں ہیں اور نندی پورا منصوبہ بھی ایسے کمپنی کو دیا جس ریلوے کے انجنوں کے حوالے سے بلیک لسٹ ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور والوں نے مفاد رپر ستی کو سامنے رکھتے ہوئے ووٹ دےئے تو پھر کبھی پاکستان نہیں بد لے اور کسانوں کو گندم12سو سے زیادہ میں فر وخت نہیں ہوگی میں عمران خان کے ساتھ صرف اسی وجہ سے ہوں کہ ایک دیانت دار شخص ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ 11اکتوبر کا الیکشن صرف علیم خان کا نہیں بلکہ عمران خان کا الیکشن ہے اورہو سکتا ہے 11اکتوبر کے بعد آئندہ 2سے3ماہ میں پاکستان کی سیاست میں زلزلہ آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی بھکر میانیوالی یا کسی او ر شہر کے جھاگنے سے نہیں صرف لاہور کے جھاگنے سے ہی تبدیلی آئیگی جس کیلئے عوام کو ہر صورت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو نا ہوگا ۔ تحر یک انصاف کے سنٹر ل آرگنائزر جہا نگیر خان تر ین نے کہا کہ 154میں عوام کے موڈ کو تحر یک انصاف کے حق میں دیکھنے کے بعد شیر میدان سے بھاگ گیا اور جب ہم نے شیر کے گرد بلا گھومایا تووہ ’’گیڈر ‘‘نکلا اوروہاں سے بھاگ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان (ن) لیگ کا نہیں تحر یک انصاف کا ہے اور ہم جب نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں تواسکا مطلب نظام کی تبدیلی ہے ‘موجودہ نظام میں حکمران بڑ ے بڑے منصوبوں کے ذریعے لو ٹ مار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی سے لیکر آج تک (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے مک مکاؤ کیا مگر تحر یک انصاف ایسا نظام لائیں گی جہاں کر پشن کر نیوالوں کو سزا ملے گی اور عوام11اکتوبر کو تحر یک انصاف کو ووٹ دیں ۔

مزید :

صفحہ اول -