تنازع لین دین،مخالفین کی فائرنگ سے شہری قتل

تنازع لین دین،مخالفین کی فائرنگ سے شہری قتل

قصور(بیورورپورٹ)پھولنگر کے قریب رقم لین دین کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا ،تفصیلات کے مطابق مقدمہ کے مدعی محمد اقبال نے بتایا کہ اس کے بھائی شوکت علی سے ملزمان قیصر علی وغیرہ نے ادھار رقم لے رکھی تھی شوکت علی اپنی رقم لینے کی غرض سے ملزمان کے گھر میں گیا تو ملزمان قیصر وغیرہ نے اسے تشدد کانشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،پولیس تھانہ پھولنگر نے مقدمہ درج کر لیاہے ۔

مزید : علاقائی