نواز شریف 17 اکتوبر کو ایک ہفتے کے دورہ پر امریکہ روانہ ہوں گے

نواز شریف 17 اکتوبر کو ایک ہفتے کے دورہ پر امریکہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف امریکہ کے ایک ہفتہ کے دورے پر 17 اکتوبر کو امریکہ روانہ ہوں گے۔ امریکی صدر باراک اوباما سے 22 اکتوبر کو تین اہم نکات پر مذاکرات ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف 17 اکتوبر سے امریکہ کا دورہ کریں گے اور 22 اکتوبر کو امریکی صدر اوباما سے ملاقات متوقع ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف ملاقات میں امریکی صدر کو را کی پاکستان میں کارروائیوں کے شواہد دیں گے۔ یہ شواہد پہلے ہی ایک ڈوزیئر کی شکل میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو دئیے جا چکے ہیں۔ وزیر اعظم امریکی قیادت سے پاکستان کو نیوکلئیر سپلائر گروپ کا حصہ بنانے کا بھی مطالبہ کریں گے۔ ملاقات میں کولیشن فنڈز کے بقایاجات اور توانائی گروپ کو فعال کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ ملاقات میں پاک امریکہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے فیصلوں پر عملدرا?مد کا معاملہ بھی مذاکرات میں شامل ہو گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم امریکی صدر کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات ، ا?پریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے ا?گاہ کریں گے۔ افغانستان کی طرف سے دہشت گردوں کی کارروائیوں کے معاملہ پر بھی بات کریں گے۔ پاکستان کے خلاف افغانستان کے پراپیگنڈے پر بھی بات کی جائے گی۔ وزیر اعظم شکاگو میں سرمایہ کاروں کی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے

مزید : صفحہ اول