شمالی چھاؤنی ،تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

شمالی چھاؤنی ،تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

 لاہور(کرائم سیل) شمالی چھاؤنی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 15سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔پولیس کے مطابق صدر کا رہائشی 15سالہ محمد حسین رات گئے صدر گول چکر پر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایدھی ایمبولینس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی