حلقے کے 80فیصد لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں ،عبدالعلیم خان

حلقے کے 80فیصد لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں ،عبدالعلیم خان

لاہور(خبر نگار خصوصی)این اے 122میں تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان نے ڈونگی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے122میں 80فیصد لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ،60فیصد نوجوان روز گار سے محروم ہیں حکمرانوں کو محض جنگلہ بس اور میٹرو ٹرین نظر آتا ہے کیو نکہ اس سے مال آتا ہے اور40فیصد کمیشن ملتا ہے۔ہمارے حکمرانوں کی مثال فرانس کی ملکہ جیسی ہے جس نے کہا تھا کہ اگر ملک میں گندم ختم ہو جائے تو لوگ کیک کھا کر گزارہ کر لیں ،حکمرانوں کو عوام کے حال کو کچھ پتا نہیں وہ محض مال بنانے میں مصروف ہیں ،حکومت کچی آبادیوں کو گرا کر میٹر وٹرین چلا رہی ہے حلقے میں سکول موجود ہیں جن کی نہ چھتیں ہیں اور نہ ہی دیواریں ،مائیں بہنیں ہسپتالوں میں رل رہی ہیں ۔

مزید : صفحہ اول