نندی پور پاور پلانٹ کی بندش خلیل الرحمان رمدے کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد(اے این این) نندی پور پاور پلانٹ کی بندش سے متعلق ذمہ داروں کے تعین کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(ر) خلیل الرحمان رمدے کی سربراہی میں نیا تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزارت پانی و بجلی کی طرف سے پہلے جسٹس (ر) رمدے سے ان کی رضامندی لی جائے گی ، اس کے بعد باضابطہ طور پر اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے حکومت نے جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد کو کمیشن کا سربراہ بنایا تھا تاہم انہوں نے طبی مسائل کے باعث کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی تھی۔