مایوس ہونے کی ضرور ت نہیں، جلد کر پٹ عناصر سے نجات ملے گی، ڈاکٹر عبد القدیر

مایوس ہونے کی ضرور ت نہیں، جلد کر پٹ عناصر سے نجات ملے گی، ڈاکٹر عبد القدیر

لاہور(آئی این پی) محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی دہشت گردی اور کر پشن کے خلاف جنگ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے ‘قوم کو مایوس ہونے کی ضرور ت نہیں قوم کو جلد کر پٹ عناصر سے نجات ملے گی ۔ اتوار کے روز میں گفتگو کرتے ہوئے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کر پشن سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے قوم کو سخت مشکلات کا سامنا ہے مگر اسکے ہم عوام سے کہیں گے انکو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ملک کو لوٹنے والا نااہل اور کر پٹ سیاستدانوں سے قوم کو ضرور نجات ملے گی اور ملک تر قی اور خوشخالی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام او ر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی جنگ کسی ایک ادارے یا فرد نہیں پورے پاکستان کی جنگ بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن سے ہی تر قی اور خوشخالی آئیگی ۔

مزید : علاقائی