ملک کی ترقی کیلئے نوجوان لیڈر شپ سامنے آئے، گورنر سندھ

ملک کی ترقی کیلئے نوجوان لیڈر شپ سامنے آئے، گورنر سندھ

کراچی (سٹاف رپورٹر ) اسکول آف فیوچر لیڈر ز اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے اشتراک سے نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ملک و قوم کی بہتری اور سلامتی کے لیے بہترین مواقع پیش کرنے کے لیے کراچی کے نجی ہوٹل میں فیوچر لیڈرز کانفرنس کا افتتاح گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں اور ہر میدان میں کامیابی کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کی قابلیت اور جذبہ رکھتے ہیں،اسکول آف لیڈرفیوچر لیڈرز کے تحت ہونے والی اس 12روزہ فیوچر لیڈرز کانفرنس جو کہ کراچی ، حیدرآباداور لاڑکانہ میں منعقد ہورہی ہیں،نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم ثابت ہونگی۔گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں ملک کو ترقی دینے کا جذبہ ہے اور ضرورت ہے کہ نوجوانوں میں سے لیڈرشپ سامنے آئے، انھوں نے کہا کہ لیڈر شپ کی صرف سیاست میں ہی ضرورت نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں اس کی اہمیت ہے، انھوں نے کہا کہ ملک میں جاری فوجی آپریشن ضرب عضب ہر اس غلط چیز کو جڑسے اکھاڑ پھینکے گی جو ملک و قوم کے لیے باعث تکلیف ہو،گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک و روشن ہے کیوں کہ اس ملک کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت ہے کہ مستقبل میں وہ اس کے مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔ اسکول آف فیوچر لیڈرز کے ایگریکٹوڈائریکٹر رضوان جعفر نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ساتھ کراچی ، حیدر آباد اور لاڑکانہ میں نوجوانوں کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا جارہاہے،پاکستان کے نوجوانوں کو آج آنے والے کل کے لیے تیار کر نا ہوگا، نوجوانوں میں بے انتہا صلاحیت موجود ہے اس صلاحیت کو صحیح سمت دے کر تراشنا ہوگا، تاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہوسکے،۔ تقریب سے سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ محمدراشدنے کہا کہ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ صوبے کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کررہاہے، اور اس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ جمہوریت کا سفر جاری رہے،ماضی میں جوغلطیاں ہوچکی ہیں وہ دوبارہ نہ دہرائی جائیں، آج ملک بھر کے نوجوانوں کو ایک جگہ جمع دیکھ کر نہایت خوشی اور مسرت محسوس کررہاہوں، یہ نوجوان ملک کا اصل سرمایہ ہیں۔ تقریب سے ایم پی اے روبینہ قائمخانی ، سینیٹر سعید غنی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ، حلیم

مزید : علاقائی