اٹلی کشتی حادثہ، جاں بحق افراد میں مزید چار پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی

اٹلی کشتی حادثہ، جاں بحق افراد میں مزید چار پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی

گجرات(بیورورپورٹ)لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد میں سے مزید چار پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی جن کی نعشیں چند روز میں وطن پہنچ جائیں گی اس حادثے میں 28 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے کچھ افراد کی نعشیں وطن پہنچ چکی ہیں گجرات کے پانچ اور کھاریاں کے دو نوجوان بھی ان میں شامل تھے مزید شناخت ہونیوالوں کا تعلق بھی گجرات ‘ منڈی بہاؤالدین ‘ اور سیالکوٹ سے ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے چوہدری محمد سرور کے مطابق جاں بحق افراد کی شناختی گجرات کے علی حیدر ‘ اور راشد شاہ ‘ منڈی بہاؤالدین کے قمر زمان ‘ اور سیالکوٹ کے مظہر اقبال کے نام سے ہوئی ہے مذکورہ افراد کی نعشیں اٹلی کے ساحلی شہر مسلی کے ایک ڈیڈ ہاؤس میں موجود ہیں جن کو جلد پاکستان لایا جائیگا ۔

مزید : علاقائی