فیصل آباد ،ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی 24وارداتیں ،کروڑوں کا نقصان ،مزاحمت پر شہری قتل
فیصل آباد ( بیورورپورٹ)ضلع بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 24وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ تقریبا ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے اس دوران ستیانہ کے نواحی چک میں موٹر سائیکل نہ روکنے پر نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے چالیس سالہ شہری کو قتل کر دیا جبکہ لوٹے جانے والے سامان میں لاکھوں روپے کی نقدی‘طلائی زیورات‘چار کاریں‘دس موٹر سائیکل‘درجنوں موبائل فون اور قیمتی سامان شامل ہیں. تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کے نواحی چک 431گ. ب میں موٹر سائیکل سوار عاقب جاوید اپنی اہلیہ کے ساتھ چک 546گ. ب جا رہا تھا کہ چار نامعلوم ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیااس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں ضیاء الحق کے گھر سے چھ لاکھ روپے کی نقدی‘8تولے طلائی زیورات‘ تین موبائل فون اورقیمتی سامان‘ تھانہ صدر سمندری کے علاقہ میں ساجد سے بیس ہزار روپے اور چار موبائل فون‘ تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ میں غلام مصطفی کے گھر سی آئی اے پولیس کے ملازم بتا کر داخل ہونے والے تین نامعلوم ڈاکوؤں نے پانچ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں اقبال کی دکان سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان‘ تھانہ ساندل بار کے علاقہ میں قاسم سے نقدی اور موٹر سائیکل‘ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں عبدالرحمن سے ساڑھے 8لاکھ روپے کی نقدی‘ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ میں اسلم سے نقدی‘ موبائل فون اور موٹر سائیکل‘ تھانہ رضا آباد کے علاقہ میں رکشہ میں سوار محمد عالم کی فیملی سے نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر چھ تولے طلائی زیورات چھین لئے اور فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں ساجد کی دکان سے درجنوں موبائل وغیرہ 8لاکھ روپے مالیت کا سامان‘ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ میں شاہ نواز کے گھر سے 90ہزار روپے مالیت کا سامان‘ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں عتیق کے گھر سے سوا لاکھ روپے نقدی طلائی زیورات اور قیمتی سامان تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ سے ساجد تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سے ذیشان‘ تھانہ سول لائن کے علاقہ سے آصف‘ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ سے ذوالفقار کی کاریں‘ تھانہ ریل بازار کے علاقہ سے عمر فاروق‘تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقوں سے بازب‘ وقاص‘تھانہ رضا آباد کے علاقہ سے سلیم‘ تھانہ گلبرگ کے علاقہ سے سلیم‘ تھانہ رضا آباد کے علاقہ سے الیاس ‘تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ سے تنویر احمد تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ سے محمد ولید کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے.