بھارت ٗگائے کے گوشت کھانے کی افواہ اڑاکر مسلمان کومارنے کی سازش میں بی جے پی لیڈرکا بیٹاملوث نکلا

بھارت ٗگائے کے گوشت کھانے کی افواہ اڑاکر مسلمان کومارنے کی سازش میں بی جے پی ...

الہ آباد(این این آئی)بھارت میں گائے کے گوشت کھانے کی افواہ اڑاکر مسلمان شخص کوموت کے گھاٹ اتارنے کی سازش میں بی جے پی کے لیڈرکا بیٹاملوث نکلا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش میں سیکڑوں افرادنے جس مسلم لوہار کے گھر پر دھاوابول کراسے قتل کردیاتھاوہ محمداخلاق سیفی بھارتی فضائیہ کے کارپورل محمدسرتاج کے والدتھے شددکے اس واقعہ میں کارپورل کابھائی دانش بھی شدیدزخمی ہواتھا۔لواحقین کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی ع۔ لیڈرسنجیراناکے بیٹے وشال نے مندرسے اعلان کرایاتھاکہ اس گھرمیں گائے کا گوشت ہے جس پرسیکڑوں مشتعل افرادنے حملہ کردیا۔

علاقے میں صورتحال اس قدرکشیدہ ہے کہ دہلی کے وزیراعلی اروندکیجری وال کے کانوائے کو بھی علاقے میں جانے نہیں دیاگیااورمیڈیاپربھی حملے کیے گئے ہیں۔اترپردیش پولیس نے داتری واقعے میں ملوث وشال سمیت مزید2ملزمان کوگرفتارکرلیااورزیرحراست ملزموں کی تعداداب 10 ہوگئی ہے تاہم کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ اروپ راہا نے تصدیق کی کہ مقتول کے خاندان کوایئرفورس کے علاقے میں منتقل کرنے پرغورکیاجارہاہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس کاٹجونے کہاکہ گائے کسی کی ماتانہیں ہو سکتی ٗیہ محض ایک جانورہے ٗگائے کے گوشت کے نام پرمحمداخلاق کاقتل سیاسی محرکات کے سبب کیاگیا،قاتلوں کوفوری کڑی سزاملنی چاہیے۔

مزید : عالمی منظر