آسٹریا اور جرمنی کے درمیان ریلوے سروس 12اکتوبر تک معطل رہے

آسٹریا اور جرمنی کے درمیان ریلوے سروس 12اکتوبر تک معطل رہے

گی

ویانا (این این آئی)آسٹریا اور جرمنی کے درمیان ریلوے سروس 12اکتوبر تک معطل رہے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریا کے محکمہ ریلوے کے ترجمان کاکہنا ہے کہ جرمنی میں مہاجرین کی آمد سے پیدا ہونے والے مسائل کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ریلوے سروس 12اکتوبر تک بند کر دی گئی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 15ستمبر کو بھی جرمنی نے مہاجرین کی یلغار روکنے کیلئے آسٹریلوی شہر سالزبرگ کیلئے ٹرینوں کی آمدو رفت جزوی طور پر بند کر دی تھی۔

مزید : عالمی منظر