ملالہ یوسف زئی کاپھر سیاستدان بن کر ملک کی خدمت کا عزم

ملالہ یوسف زئی کاپھر سیاستدان بن کر ملک کی خدمت کا عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(این این آئی)نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے ایک بار پھر سیاستدان بن کر ملک کی خدمت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ اصل مقصد نوبل انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ تعلیم کا شعور بیدار کرنا ہے۔تقریب سے خطاب میں ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ سوات کو بہت مس کرتی ہوں، بہت جلد پاکستان جاؤں گی، انہوں نے کہا کہ سیاست دان بن کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں، ملکی رہنماؤں کو تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میرا مشن نوبل انعام حاصل کرنا نہیں، بلکہ تعلیم کا شعور بیدار کرنا ہے، ایک سوال کے جواب میں ملالہ نے کہا کہ ہوم ورک کرنا مشکل کام لگتا ہے، مگر والد اور فیملی نے ہمیشہ سپورٹ کیا۔ پاک بھارت تعلقات پر ملالہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہاں ہوں

مزید :

صفحہ آخر -