بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی و سابق وفاقی وزیر گلزار احمدخان انتقال کر گئے

بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی و سابق وفاقی وزیر گلزار احمدخان انتقال کر گئے

لاہور(پ ر)سابق وفاقی وزیر وسینیٹر اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی گلزار احمدخان گذشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے ۔ان کاجنازہ منگل کو دوپہر دو بجے 91بی ٹو گلبرگ iii ،گلزار ہاؤس سے اُٹھایا جائے گا۔ مرحوم سینیٹر وقار احمدخان اور سینیٹر عمار احمد خان کے والد تھے ۔ سینیٹر گلزار احمد خان بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے ۔ بے نظیر جب بھی پنجاب کا دورہ کرتیں اکثر سینیٹر گلزار احمد کے گھر گلزار ہاؤس میں قیام کرتیں تھیں ۔

گلزار احمد

مزید : صفحہ آخر