سراج الحق کسان راج تحریک کا باقاعدہ آغازآج رحیم یارخان سے کریں گے

سراج الحق کسان راج تحریک کا باقاعدہ آغازآج رحیم یارخان سے کریں گے

لاہور(جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کسانوں کے حقوق کے لیے کسان راج تحریک کا باقاعدہ آغازآج رحیم یارخان سے کررہے ہیں ۔ اس تحریک میں بڑے پیمانے پر کسان نہ صرف حصہ لیں گے بلکہ اپنے مطالبات کی منظوری تک اس کو جاری رکھیں گے ۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق آج ماچھی گوٹھ میں یونائیٹڈ شوگر ملز اور فاطمہ شوگر ملز کے مقام پر جلسوں سے خطاب کریں گے 6 اکتوبرکو چنی گوٹھ جی ٹی روڈ بہاولپور تا ستلج پل احتجاجی مارچ سے خطاب اور جہانیاں تا لودھراں کسان راج ریلی کی قیادت کریں گے ۔7 اکتوبرکو جہانیاں تا نیازی چوک خانیوال کسان راج ریلی کی قیادت اور نیازی چوک خانیوال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔8 ؍اکتوبر کو چیچہ وطنی ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں کسان راج جلسوں خطاب کریں گے جبکہ 9؍ اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں کسان راج دھرنا میں شرکت و خطاب کریں گے ۔

مزید : صفحہ آخر