جسٹس ڈاکٹرجاوید اقبال کی رسم قل ، صاحبزادے ولید اقبال نے دعا کرائی

جسٹس ڈاکٹرجاوید اقبال کی رسم قل ، صاحبزادے ولید اقبال نے دعا کرائی

لاہور(خبر نگار خصوصی)شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے صاحبزادے جسٹس(ر) ڈاکٹرجاوید اقبال مرحوم کی رسم قل اسلام ریاض پارک گلبرگ میں ادا کی گئی رسم قل کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا جس کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ دعائے مغفرت مرحوم کے صاحبزادے ولید اقبال نے کرائی ،قل خوانی کی رسم میں اعلیٰ عدلیہ، وکلا اورسیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی ۔رسم قل کی تقریب میں سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت،سابق صدر رفیق تارڑ،سابق گورنر پنجاب خواجہ طارق رحیم،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب جسٹس (ر)اعجاز نثار،سابق وزیر قانون ڈاکٹر خالد رانجھا،سنیٹر اعتزاز احسن، وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ، سابق وفاقی وزیر آصف احمد علی، سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف ، جسٹس انوارالحق،جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس شاہد وحید، جسٹس(ر)اختر حسن،جسٹس(ر)فضل کریم، جسٹس(ر)منیر اے شیخ، جسٹس(ر)خالد پال خواجہ،شیخ انوار الحق، پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص ڈار، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، تحریک انصاف کے رہنما مراد راس، لیبر رہنما خورشید احمد،امجد اسلام امجد، ریاض پیرزادہ، اظہر صدیق، اویس خالد ایڈووکیٹ،تنویر ضیاء بٹ اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل کیلئے دعا کی۔

مزید : صفحہ آخر