اسٹیبلشمنٹ کے مہرے عمران خان کا مستقبل تاریک ہے،ساجد میر

اسٹیبلشمنٹ کے مہرے عمران خان کا مستقبل تاریک ہے،ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبر نگارخصوصی) امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے کہا ہے کہ نوازحکومت کے بازو مروڑنے کے لیے عمران خاں پہلے بھی استعما ل ہو ئے اور اب بھی ہورہے ہیں۔ عمران خاں کو کے پی کے میں سیمی فائنل کھیلنے کا موقع ملاہے وہاں اپنی کارکردگی دکھائیں پھر فائنل کھیلیں مگر انہوں نے سیمی فائنل سے پہلے ہی فائنل کھیلنا شروع کردیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ کے مہروں کا مستقبل تا ریک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز مرکزاہل حدیث 106 راوی روڈ میں مبلغین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ علماء اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو یقینی بنائیں اور قیام امن کے لیے حکومت سے تعاون کریں۔ہم نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر محرم الحرام کے جلوسوں کو چاردیواری تک محدود کردینا چاہیے۔
ساجد میر

مزید :

صفحہ آخر -