ڈینگی کے خلاف مہم میں این جی اوز بھی اپنا کردار ادا کریں،رانا مشہود

ڈینگی کے خلاف مہم میں این جی اوز بھی اپنا کردار ادا کریں،رانا مشہود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہو د احمد خاں نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی تمام تر کوششیں ڈینگی پر قابوپانے پر مرکوزہیں اس کا مقابلہ آگاہی پھیلا کرکیا جاسکتا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سکولوں او رکالجوں میں ڈینگی سے بچاؤ بارے آگاہی کیلئے سیمینارز اور واکس کا اہتمام کیا جائے اور تعلیمی اداروں میں اس حوالہ سے بینرز بھی آویزاں کے جائیں ‘بچوں کی تدارک ڈینگی اور بچاؤ بارے ڈاکومنٹری بھی دکھائی جائے ۔ ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکمے اپنا کردار اداکریں،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ‘قومی کھلاڑیوں ‘ بوائز سکاؤٹس ‘این جی اوز ‘دیگر مشہور شخصیات اور عام شہریوں کو آگاہی مہم میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات ڈی سی او دفتر میں محکمہ تعلیم‘کالجز کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اجلا س میں ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا ‘ڈی سی او خالد محمود شیخ ‘اے ڈی سی اشفاق احمد چوہدری ودیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے ڈینگی کے خاتمہ کے حوالہ سے بنایا گیا ماڈل آج دوسرے ممالک میں بھی اپنایا جارہا ہے ۔بعدازاں این جی اوز کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف آگاہی مہم میں این جی اوز بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں ‘حکومت کی کوششیں اسی وقت کامیاب ہونگی جب سول سوسائٹی بھی اپنا حصہ ڈالے ۔
رانا مشہود

مزید :

صفحہ آخر -