عمران فاروق قتل کیس میں متحدہ کے قائد کے کردار سے متعلق رپورٹ طلب

عمران فاروق قتل کیس میں متحدہ کے قائد کے کردار سے متعلق رپورٹ طلب

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں الطاف حسین کے کردار سے متعلق جاننے کیلئے برطانیہ سے تفتیشی رپورٹ مانگ لی ہے۔ جے آئی ٹی تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں سفارشات مرتب کرے گی۔ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس کی گتھیاں آہستہ آہستہ سلجھنے لگی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے جے آئی ٹی کے مطالبے پر برطانیہ سے عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کی تفصیلات مانگی ہیں۔ڈائریکٹرایف آئی اے انعام غنی کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی عمران فاروق قتل کیس میں الطاف حسین کے کردار کا جائزہ لینے کیلئے اس رپورٹ کا تجزیہ کرے گی اور برطانوی پولیس کی تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔ ضرور ت پڑنے پر گرفتار ملزمان ،محسن ،خالد شمیم اور معظم علی سے بھی مزید تفتیش کی جائے گی۔برطانوی پولیس کی رپورٹ آنے کے بعد پاکستانی جے آئی ٹی اپنی رپورٹ مکمل کرے گی۔ واضح رہے کہ محسن علی سید اور خالد شمیم کی حراست میں نوے روز کی توسیع کی جا چکی ہے۔ دوسری طرف برطانیہ پاکستان میں گرفتار ملزمان سے تفتیش مکمل کر چکا ہے۔

مزید : صفحہ آخر