پی آئی اے انتظامیہ کا پالپا کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

پی آئی اے انتظامیہ کا پالپا کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پی آئی اے انتظامیہ نے پالپا کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ ذرائع کے مطابق پالپا عہدیداروں کا سابقہ ریکارڈ طلب کرلیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق پالپا کے صدر عامر ہاشمی کئی بار سول ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی کرچکے ہیں، ہر ماہ تنخواہ کے علاوہ پی آئی اے سے 10 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پالپا کے جنرل سیکریٹری سہیل احمد سیکیورٹی رسک بن گئے۔ وزن بڑھنے کے باجود دھڑلے سے جہاز اڑا رہے ہیں، انتظامی وجوہات کی بنا پر برطرف ہوئے تو دبا ڈال کر بحال کرایا گیا۔انٹری ٹیسٹ فیل ہونے پر جوائنٹ سیکریٹری رفعت حسین کو مرحوم ملازمین کے کوٹے میں رکھا گیا، پائلٹ زاہد رحمان کرپشن کی تحقیقات بھگت چکے ہیں۔ وزارت دفاع نے 2011 میں انہیں برطرف کیا لیکن پالپا نے دبا ڈال کر بحال کرایا۔

مزید : کراچی صفحہ اول