اسلام آباد ،ایف آئی اے کی کاروائی ،ہفتے کے دوران 26انسانی سمگلر گرفتار

اسلام آباد ،ایف آئی اے کی کاروائی ،ہفتے کے دوران 26انسانی سمگلر گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)پنجاب میں ایف آئی اے کی پھرتیاں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 26انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیاترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز اور غیر قانونی طور پر شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن کرتے ہوئیگزشتہ ہفتے کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث چھبیس (26 ) افراد کوگرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار شدگان سے سینکڑوں کی تعداد میں شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات برآمد کر لئے ہیں ترجمان وزارت داخلہ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ گرفتار افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، گوجرانوالا، گجرات، ملتان اور فیصل آباد سے ہے۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصراور ٹریول ایجینٹس کے خلاف جاری مہم میں گزشتہ دو ہفتوں میں اب تک پچاس سے زائدایجنٹس گرفتار کئے جا چکے ہیں وزیر داخلہ نے ایف آئی اے افسران کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے ہدایت جاری کہمہم کا دائرہ کار وسیع کرکے اس میں مزید تیزی لائی جائے کیونکہ معصوم لوگوں کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے اورضرورت مندوں کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں

مزید : کراچی صفحہ اول