شبقدر ،کانگڑہ میں دیرینہ دشمنی پر ایک شخص قتل
شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر کے تھانہ بٹگرام کے علاقہ کانگڑہ میں دیرینہ دشمنی کے بناء پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شحص جاں بحق۔ پولیس تھانہ بٹگرام میں واقع کا مقدمہ ورثاء کے مدعیت میں درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹگرام کے علاقہ کانگڑہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مقتول سہیل ولد لیاقت سکنہ کانگڑہ کے ورثاء نے پولیس کو بتایا ہے کہ سہیل کسی کام سے گھر سے باہر نکلیں تو پہلے سے تھاک میں بیٹھے ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، جس کی وجہ سے سہیل جاں بحق ہوگئے ، تھانہ بٹگرام میں مقتول کے قتل کا مقدمہ جمال شاہ وغیرہ کے خلاف درج ہوا ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا ہے،