نوشہرہ ،ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار مال مسروقہ برآمد

نوشہرہ ،ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار مال مسروقہ برآمد

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کینٹ پولیس کی کامیاب کاروائی ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ملزم سے دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ملزم نے دیگر کئی وارداتوں کا بھی انکشاف کردیا 3اکتوبر 2015کو حمزہ گل ولد نور اعظم سکنہ مسلم ٹاؤن نے تھانہ نوشہرہ کینٹ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مجھ کو اور میرے دوسرے ساتھی آفاق کوتین نامعلوم ملزمان نے زبر دستی پکڑ کراسلحے کی نوک پر 5500روپے اور 2عدد موبائل سیٹ اور آفاق سے مبلغ 10000اروپے ایک سونے کی انگوٹھی اور ایک موبائل سیٹ چھین کر فرار ہوگئے جس پر ڈی پی او نوشہرہ ربنواز خان نے ایس ایچ او نوشہرہ کینٹ سید اسماعیل شاہ کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اور ان کو ملزمان کی گرفتاری و مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک سونپ دیا چھاپہ مار ٹیم نے شاہ سوار،گل مالک اور شاہ سیدسمیت دیگر پولیس نفری نے ملزم دانیال ولد ارشاد محمد سکنہ مسلم ٹاؤن پر چھاپہ مارکر ملزم کو نور گل بابا خوڑ میں گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی جس پر ملزم نے تمام راز اگل دئیے اور مال مسروقہ بھی پولیس کے حوالے کردیا مزید ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر