باجوڑ ،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ تین افراد زخمی

باجوڑ ،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ تین افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی) باجوڑ‘ تحصیل سلارزئی کے علاقہ ماندل میں شادی کے خوشی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ز خمی افراد علاج کیلئے خار ہسپتال منتقل۔ انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے 3افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے صبح باجوڑایجنسی کے تحصیل سلارزئی علاقہ ماندل میں آدم ساز نامی شخص کے گھر میں آدم ساز کے ایک رشتہ دار نے شادی کے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی لیکن گولیاں اپنی ہی گھر میںآگرے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں زوجہ آدم ساز ، 13سالہ بچی مریم اور5سالہ بچہ ذبیح اللہ شامل ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طورپر علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیا ۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے آدم سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہیں ۔