کراچی : نجی اسپتال میں کارروائی ،مفرور ملزم گرفتار

کراچی : نجی اسپتال میں کارروائی ،مفرور ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق اسٹیڈیم روڈ پر سیکورٹی فورسز نے نجی اسپتال میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے اسپتال سے بلوچستان پولیس کو مطلوب ملزم غلام رسول کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے۔ ملزم غلام رسول بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر