چیئرمین آفاق احمد کا جسٹس جاوید اقبال کی وفات پر اظہار تعزیت

چیئرمین آفاق احمد کا جسٹس جاوید اقبال کی وفات پر اظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے فرزند اور شرافت و انکسار کے پیکر جسٹس جاوید اقبال کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ مرحوم ایک عظیم باپ کے عظیم فرزند تھے جن کی حب الوطنی کی مثالیں دی جاسکتی ہیں ،مرحوم کی وفات سے ملک ایک ایسی ہستی سے محروم ہوا جنکا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکتا۔لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے چیئرمین آفاق احمد نے دعا کی کی اللہ مرحوم کو جوارحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر